جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وادی میں گذشتہ 22 روز سے جاری ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کے پس منظر میں کہا ہے کہ تشدد سے کسی بھی قوم کی تقدیر سنور نہیں سکتی۔
انہوں نے مسائل کے حل کے لئے فریقین کے مابین بات چیت کی وکالت کرتے ہوئے
کہا کہ کشمیر میں بندوق سے کچھ حاصل نہیں ہوا ہے۔
محترمہ مفتی نے وادی میں گذشتہ کئی ہفتوں سے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے بند رہنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی حکومت بچوں کے مستقبل کے ساتھ کسی کو کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔